Monday, September 5, 2016

09/2016

حضرت بایزید بسطامی ؒ
تذکرۃُ اولیاء

----------------------------------------
28


خود کو اپنے مرتبہ کے مطابق ہی ظاہر کرنا چاہئے یا جس قدر خود کا ظاہر کرتا ہے وہ مرتبہ حاصل کرنا چاہئے


حضرت بایزید بسطامی ؒ
تذکرۃُ اولیاء

-------------------------------
29



خود کو اپنے مرتبہ کے مطابق ہی ظاہر کرنا چاہئے یا جس قدر خود کا ظاہر کرتا ہے وہ مرتبہ حاصل کرنا چاہئے


حضرت بایزید بسطامی ؒ
تذکرۃُ اولیاء

---------------------------
30


بھوک ایک ایسا ابر ہے جس سے رحمت کی بارش ہوتی ہے


حضرت بایزید بسطامی ؒ
تذکرۃُ اولیاء


-------------------
31
2

---------------------------
1



خدائی یاد کا مفہوم اپنے نفس کو فراموش  کر دینا ہے


حضرت بایزید بسطامی ؒ
تذکرۃُ اولیاء

--------------
2


دو خصلتیں مخلوق کی تباہی کا باعث بنتی ہیں  اول کسی بھی مخلوق کا احترام نہ کرنا ، دوم  خالق کے احسان کو ٹھکرا دینا۔


حضرت بایزید بسطامی ؒ
تذکرۃُ اولیاء

-------------------------------------
3


میں اس طرح راضی برضا ہوں کہ اگر کسی کو اعلیٰ علیین میں اور مجھے  اسفل السالفین میں ڈال دیا جائے جب بھی میں اپنی موجودہ حالت پر خوش رہوں گا۔


حضرت بایزید بسطامی ؒ
تذکرۃُ اولیاء

---------------------------------
4


جب مخلوق سے کنارہ کش ہو کر اپنے عیوب پر نظر پڑنے لگے  تو اُسی وقت  قربِ  الہٰی حاصل ہوتا ہے


حضرت بایزید بسطامی ؒ
تذکرۃُ اولیاء

--------------------
5


حضرت احمد خضرویہ ؒ نے  حضرت بایزید ؒ سے کہا کہ مجھے ابھی تک مقامِ نہایت تک رسائی حاصل نہیں ہو سکتی۔
حضرت بایزید ؒ نے فرمایا  کہ تم عزت کی انتہا حاصل کرنے کی فکر میں ہو اور وہ باری تعالی کی صفت ہے، جس کو مخلوق حاصل کر ہی نہیں سکتی


حضرت بایزید بسطامی ؒ
تذکرۃُ اولیاء

---------------------------
6


مغرور کو کبھی معرفت حاصل نہیں ہو سکتی


حضرت بایزید بسطامی ؒ
تذکرۃُ اولیاء

--------------------
7


مخلوق نے مجموعی طور ہر جتنا خدا کو یاد کیا ہے میں نے تنہا یاد کیا ہے


حضرت بایزید بسطامی ؒ
تذکرۃُ اولیاء

-----------------
8


اللہ مخلوق کے بھیدوں سے خوب واقف ہے اور ہر ایک کے بھید کی طرف نظر فرما کر کہتا ہے کہ میں اسکو اپنی محبت سے خالی پاتا ہوں لیکن بایزید کے بھید کو اپنی محبت میں غرق دیکھتا ہوں


حضرت بایزید بسطامی ؒ
تذکرۃُ اولیاء

---------------
9


لوگ مجھے اپنے جیسا خیال کرتے ہیں حالانکہ عالمِ غیب میں میرے اوصاف کا مشاہدہ کر لیں تو مر جائیں


حضرت بایزید بسطامی ؒ
تذکرۃُ اولیاء

----------------------------
10


ولایت کی انتہا نبوت کی ابتدا ہوا کرتی ہے لیکن نبوت کی کوئی انتہا نہیں۔


حضرت بایزید بسطامی ؒ
تذکرۃُ اولیاء

-------------------------
11


مجھے قربِ خداوندی تو حاصل ہوا لیکن اُس کے محبوب کے قرب تک رسائی حاصل نہ ہو سکی۔ کیونکہ یہ امر واقعہ ہے کہ اللہ تعالی تو ہر بندے کے ہمراہ اور قریب ہے اور ہر بندہ اپنے معیار کے مطابق اُسکا مشاہدہ کر سکتا ہے،لیکن حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت اُسی وقت نصیب ہو سکتی ہے جب لا الہ الا اللہ کی منزل سے گزر جائے۔


حضرت بایزید بسطامی ؒ
تذکرۃُ اولیاء

-------------------------
12


اے اللہ میں علم و زہد نہیں چاہتا  اپنے رموز مجھ پر آشکار فرما دے

مناجات حضرت بایزید بسطامی ؒ
تذکرۃُ اولیاء

------------------------------
13


اے اللہ ! تیرے ہی فضل نے مجھے تجھ سے روشناس کیا اور میں تجھ پر ناز کرتا ہوں 


مناجات حضرت بایزید بسطامی ؒ
تذکرۃُ اولیاء

--------------------------
14


اے اللہ ! قلب کے لئے بہترین شے تیرا لہام ہے اور غیب کی راہوں میں سب سے افضل تیرا نور ہے، اور سب سے عمدہ حالت وہ حالت ہے جس کا انکشاف مخلوق کے لئے  دشوار رہے


مناجات حضرت بایزید بسطامی ؒ
تذکرۃُ اولیاء

------------------------
15


اے اللہ ! میں اپنی عبادت و ریاضت پر نازاں نہیں ہوں بلکہ یہ بات قابلِ فخر ہے کہ تو نے اپنے احکامات کی بجا آوری کے لئے قوت و طاقت عطا کر کے خلعتِ بزرگی سے سرفراز کیا۔


مناجات حضرت بایزید بسطامی ؒ
تذکرۃُ اولیاء

---------------------------
16


اے اللہ ! میرا شمار تو اُن آتش پرستوں میں کر لے جو ستر سال آتش پرستی میں مبتلا رہے اور  آخری عمر میں صحرائے گمراہی سے نکل کر وادیِ یدایت میں پہنچے اور  اسلام میں شامل ہو کر اُن میں تیرا نام لینے کا ذوق پیدا ہوگیا۔


مناجات حضرت بایزید بسطامی ؒ
تذکرۃُ اولیاء

---------------------------
 17


اے اللہ ! نہ تجھے کسی  سبب کی حاجت اور نہ قبولیت کے لئے کسی عبادت کی، اور نہ تیرے یہاں کی رسم ہے کہ کثرتِ گناہ کی بناء پر گنہگاروں  کو کسی طرح معاف ہی نہ کرے گا۔ تجھے کلی اختیار ہے جسے چاہے معاف کر کے اپنے قرب سے نواز دے۔


مناجات حضرت بایزید بسطامی ؒ
تذکرۃُ اولیاء
------------------------
18



اے اللہ ! گو میں نے اپنے نزدیک بہت ہی نیک کام انجام دئے لیکن وہ تیری بارگاہ میں قبولیت کے ہر گز قابل نہیں ، لہٰذا اُن کو نظر انداز فرما کر صرف اپنے رحم و کرم سے میری مغفرت فرما دے


مناجات حضرت بایزید بسطامی ؒ
تذکرۃُ اولیاء

-------------------------------------






Monday, August 1, 2016

1 اگست 16

حضرت بایزید بسطامیؒ
تذکرۃ الاولیاء

-----------------------------------
1


خدا کے بہت سے بندے ایسے بھی ہیں جو  دیدارِ الہٰی کے مقابلے میں جنت کو بھی اچھا نہیں سمجھتے


حضرت بایزید بسطامیؒ
تذکرۃُ الاولیاء

--------------
2


عارف  صادق وہی ہے جو خواہشات کو ترک کر کے خدا کی پسندیدگی کو ملحوظ رکھے


حضرت بایزید بسطامیؒ
تذکرۃ الاولیاء

----------------------

3


ایک دانہ معرفت میں جو لذت ہے وہ جنت کی نعمتوں میں کہاں ؟


حضرت بایزید بسطامیؒ
تذکرۃُ الاولیاء


----------------------------
4


خدا کی یاد میں فنا ہوجانا زندہ جاوید ہوجانا ہے



حضرت بایزید بسطامیؒ
تذکرۃُ الاولیاء


--------------------
5


 زاہد و صالح کو ایسی ہوا کی طرح تصور کرو جو تمہارے اوپر چل رہی ہے


حضرت بایزید بسطامیؒ
تذکرۃُ الاولیاء


----------------------
6



دنیا اہلِ دنیا کے لیے غرور ہی غرور ، اور آخرت اہل آخرت کے لئے  سرور ہی سرور اور عارفین خداوند کے لئے نور ہی نور ہے



حضرت بایزید بسطامیؒ
تذکرۃُ الاولیاء


--------------------
7



عارف کی ریاضت یہ ہے کہ وہ اپنے نفس کا نگراں رہے اور عارف کی شناخت یہ ہے کہ جو خموشی کے ساتھ  مخلوق سے کنارہ کش رہے۔



حضرت بایزید بسطامیؒ
تذکرۃُ الاولیاء


---------------------------
8


 خدا کا طالب آخرت کی طرف بھی متوجہ نہیں ہوتا اور خدا سے محبت کرنے والا اپنی محبت کی بنا پر خدا  ہی کی طرح یکتا ہوجاتا ہے۔۔


حضرت بایزید بسطامیؒ
تذکرۃُ الاولیاء


-------------------------------
9

﷽ 

محشر میں اہل جنت کے سامنے کچھ صورتیں پیش کی جائیں گی  اور جو کسی صورت کو اپنا لے گا وہ دیدارِ الہٰی سے محروم ہو جائے گا



حضرت بایزید بسطامیؒ
تذکرۃُ الاولیاء


------------------------
10



جس وقت تک بندہ خود کو ہیچ تصور نہ کرے  واصل باللہ نہیں ہو سکتا کیونکہ خدا کی صفت کا اِسی وقت مظاہرہ ہو سکتا ہے


حضرت بایزید بسطامیؒ
تذکرۃُ الاولیاء


----------------------------
11



محبت کے بغیر معرفت بے معنی ہے


حضرت بایزید بسطامیؒ
تذکرۃُ الاولیاء


--------------------------
12




عارف وہ ہے کو ملک و دولت معیوب تصور کرتا ہو


حضرت بایزید بسطامیؒ
تذکرۃُ الاولیاء


-------------------------------
13



خدا دوست لوگوں کی نظر میں جنت بھی کوئی حقیقت نہیں رکھتی


حضرت بایزید بسطامیؒ
تذکرۃُ الاولیاء


--------------------------
14



خدا نے جن کے قلوب کو بار محبت اُٹھانے کے قابل تصور نہیں کیا اُن کو عبادت کی طرف لگا دیا کیونکہ معرفتِ الہٰی کا بار سوائے عارف کے اور کوئی برداشت نہیں کر سکتا


حضرت بایزید بسطامیؒ
تذکرۃُ الاولیاء


------------------------------

15



بندے کو ایسا وقت ضرور نکالنا چاہئے جس میں اپنے مالک کے سوا کسی پر نظر نہ اُٹھے


حضرت بایزید بسطامیؒ
تذکرۃُ الاولیاء


------------------------

16


اللہ تعالی اپنے محبوب بندوں کو تین چیزیں عطا کرتاہے اول دریا کی طرح سخآوت ، دوم آفتاب کی طرح روشنی ، سوم زمین کی ساجزی۔


حضرت بایزید بسطامیؒ
تذکرۃُ الاولیاء


-------------------------
17



علوم میں ایک ایسا علم بھی ہے جس سے عالم واقف نہیں اور زہد میں ایک ایسا زہد ہے جس کو زاہد بھی نہیں جانتے


حضرت بایزید بسطامیؒ
تذکرۃُ الاولیاء



-----------------------
18



اللہ تعالی جس کو قبولیت عطا فرماتا ہے اُس پر ایک ایسا فرعون مقرر کر دیتا ہے جو ہمہ وقت اذیت پہنچاتا رہے۔۔


حضرت بایزید بسطامیؒ
تذکرۃُ الاولیاء


---------------------------------
19


بندے کو جب تک قرب الہٰی حاصل نہیں ہوتا اُسی وقت تک باتیں بناتا ہے لیکن جب حضوری حاصل ہوتی ہے تو سکتہ طاری ہو جاتا ہے


حضرت بایزید بسطامیؒ
تذکرۃُ الاولیاء


------------------------
20


عارف وہ ہے جس کی نظر میں  ہر برائی ،اچھائی میں تبدیل ہو جائے


حضرت بایزید بسطامیؒ
تذکرۃُ الاولیاء

-----------------------

21


خدا شناس جہنم کے لئے عذاب ہے اور خدا شناس کے لئے جہنم عذاب


حضرت بایزید بسطامیؒ
تذکرۃُ الاولیاء

-------------------

22


انسانی خواہشات چھوڑ دینا در حقیقت واصل الی اللہ ہوجانا ہے

----------------------

حضرت علی  رضی اللہ تعالی عن











Saturday, July 9, 2016

حضرت بایزید بسطامیؒ

9-7-16

----------------------


پوری دنیا کے بزرگ معمولی سی چیزوں پر ہی خدا سے راضی ہو گئے لیکن میں نے راضی ہونے کے بجائے خود کو اُس پر قربان کردیا  ہے اور مجھے وہ اوصاف حاصل ہوئے کہ اگر میں ان میں سے ایک دانہ کے برابر بھی سامنے لے آوں تو  نظامِ عالم برہم ہو جائے

-------------------------


خدا نے مجھے اپنی خوشی سے اپنے دیدار سے مشرف فرمایا  اس لئے کہ بندہ ہونے کی حیثیت سے کس طرح اس کے دیدار کی تمنا کر سکتا ہوں

-------------------------


﷽ 


چالیس سال میں نے مخلوق کو نصیحت کرنے میں گزارے  لیکن سب بے سود ثابت ہوا اور جب رضائے خداوندی ہوئی تو میری نصیحت کے بغیر ہی لوگ سیدھے رستے پر آگئے

---------------------------------


تیس سال تک اللہ تعالی میرا آئینہ بنا رہا لیکن اب میں کود آئینہ بن گیا ہوں اس لئے کہ میں نے اُس کی یاد میں خود کو بھی اس طرح فراموش کردیا ہے  
کہ اب اللہ تعالی میری زبان بن چکا ہے یعنی میری زبان سے نکلنے والے کلمات گویا زبانِ خداوندی سے عطا ہوتے ہیں اور میرا وجود درمیان سے ختم ہوجاتا ہے

------------------------------


مجھے خدائی بارگاہ سے حیرت و ہیبت کے علاوہ کچھ نہ مل سکا

-----------------------------


ایک ر ات صبح تک اپنے قلب کی جستجو کرتا رہا لیکن نہیں ملا اورصبح 
کو یہ ندائے غیبی آئی کہ تجھے دل سے کیا غرض تو ہمارے سوا کسی کو تلاش نہ کر

---------------------------


اللہ نے مجھے وہ مقام عطا کیا ہے کہ کل کائینات کو اپنی اُنگلیوں کے درمیان دیکھتا ہوں

-------------------------------


عارف کا ادنیٰ مقام یہ ہے کہ صفات خداوندی کا مظہر ہو

---------------------------------


اگر اللہ تعالی مجھے جہنم میں جھونک دے اور میں صبر کر لوں تب بھی اس کی محبت کا حق ادا نہیں ہوتا اور  اللہ تعالی مجھکو پوری کائینات بخش دے تب بھی اُس کی رحمت کے مقابلے میں قلیل ہے۔ 

----------------------------------


﷽ 

عارف کامل وہی ہے جو آتشِ محبت میں جلتا رہے

--------------------------

Saturday, May 7, 2016


 اقوال حضرت بایزید بسطامی رحمتہ اللہ علیہ 


راحتوں کو چھوڑ کر مشقتیں برداشت کرنے کا نام ہی تصوف ہے


------------------------------

راہِ طریقت میں سب سے بڑی دولت  وہ ہے جو مادر زاد ہو۔  اس کے بعد چشمِ بینا اور اس کے بعد گوش ہوش، اگر یہ تینوں چیزیں میسر نہ ہوں تو پھر مرگ نا گہاں کی بہتر ہے۔
---------------------------------


میں نے تیس (30) سال مجاہدہ کیا لیکن میں نے اپنے اوپر علم اور اس کی متابعت سے بڑھ کر کوئی چیز  سخت اور دشوار نہیں دیکھی

----------------------------------------------------------------------


خلافِ سنت فعل کا مرتکب ولی نہیں ہو سکتا

-----------------------------------------------------------

علم بھی نام نہاد علماء سے سیکھنا مناسب نہیں کیونکہ وہ روحانی قوتوں سے محروم ہوتے ہیں، علم قرآن اور خبر (حدیث) ایسے شخص سے سیکھو اور سنو جو علم سے معلوم تک (یعنی اللہ تک ) رسائی حاصل کر چکا ہو اور خبر سے مخبر ( یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم) کو پہچانتا ہو


------------------------------------------------

سب سے اہم مجاہدہ اپنے علم پر عمل کرنا ہے

-----------------------------------------


 میں نے معرفت بھوکے پیٹ اور ننگے بدن کے ساتھ حاصل کی


------------------------------------------------------


اگر فرعون شکم سیر نہ ہوتا اور بھوکا رہتا تو کبھی انا ربُکُم الَاعلیٰ نہ کہتا۔ 

---------------------------------------------

یاد رکھو کہ متکبر شخص کو  معرفت کی ہوا تک بھی نہیں لگتی

---------------------------------------------


مرد وہ نہیں جو کسی چیز کے پیچھے چلے بلکہ مرد وہ ہے کہ جو جہاں کہیں بھی ہو  چیزیں اُس کے گرد دوڑیں اور جس چیز سے خطاب کرے اُسی سے جواب سنے

----------------------------

کوئی گناہ تم کو اتنا نقصان نہیں پہنچاتا جتنا ایک مسلم بھائی کو بے عزت کرنے سے پہنچتا ہے


----------------------------------


جو خدا کتوں اور بلیوں کو رزق دیا ہے کیا وہ بایزید کو رزق نہیں دے سکتا 


-------------------------------------------

اگر خدا وند تعالی تمام مخلوق کے عوض مجھے دوزخ میں ڈال دے تو کوئی حرفِ شکایت زبان پر نہ لاوں گا



------------------------------------------------

حضرت بایزید کو لوگوں سے سات مرتبہ شہر سے نکالا کیونکہ آپ سفر سے بسطام واپس آئے اور ایسے علوم میں گفتگو کی جس سے شہر کے لوگ نا آشنا تھے

---------------------------------


ایک مرتبہ حضرت با یزید ؒ کو شہر بسطام سے نکال دیا گیا تو آپ نے وجہ دریافت کی۔ لوگوں نے جواب دیا کہ تم اچھے آدمی نہیں ہو اس لئے تم کو شہر سے نکالا۔ آپؒ نے فرمایا کہ کتنا اچھا ہے وہ شہر جس کا  برا آدمی میں ہوں،

--------------------------------


میں نے تمام ہاتھوں سے اللہ تعالی کو ڈھونڈا مگر جب تک مصیبت کے ہاتھ سے نا ڈھونڈا نہ ملا۔


------------------------------------


جب تک دل میں تکبر ہے اس وقت تک کوئی شخص قرب الہٰی کی بو بھی نہیں پا سکتا، اور کمالات ِ تصوف تک رسائی حاصل نہیں کر سکتا۔

----------------------------

جو شخص اتباع سنت کے بغیر خود کو  صاحب طریقت کہتا ہو وہ کاذب ہے کیونکہ  اتباع شریعت کے بغیر طریقت کا حصول ممکن نہیں

--------------------------------------

مجھ سے بذریعہ الہام اللہ تعالی نے فرمایا کہ عبادت و خدمت تو بہت ہے لیکن اگر تو ہماری ملاقات کا متمنی ہے تو ہماری بارگاہ میں وہ شے بھیج جو ہمارے خزانے میں نہ ہو۔ آپ نے سوال کیا وہ کونسی شے ہےِ؟
اللہ تعالی نے فرمایا  کہ عجز و انکساری اور ذلت و غم حاصل کر کیونکہ ہمارا خزانہ اِن چیزوں سے خالی ہے اور ان کو حاصل کرنے والے ہمارا قرب حاصل کر لیتے ہیں

------------------------------


دو عالم کی دولت سے یہ بات بہتر ہے کہ انسان خدا کے فضل سے ہٹ کر اپنی ذاتی سعی سے کچھ بھی حاصل نہ کرے

------------------------------------

ایک مرتبہ ایک مرید نے عرض کی  کہ مجھے اس پر حیرت ہوتی ہے کہ خدا کو جانتے ہوئے بھی کوئی شخص عبادت نہیں کرتا ۔ حضرت بایزید ؒ نے فرمایا مجھے اس بندے پر حیرت ہوتی ہے جو خدا کو پہچاننے کے بعد عبادت کرتا ہے۔ یعنی یہ حیرت ہے کہ خدا کو پہچان کر ہوش میں کیسے رہتا ہے

----------------------------------------
  



آپ نے فرمایا جس کام کو میں سب سے موخر سمجھتا تھا  وہ سب سے مقدم نکلا اور وہ والدہ کی رضا تھی

-----------------------------------------

page 157