Thursday, February 23, 2017



-------------------------
25


اللہ تعالی کا کونسا اسم، اسمِ اعظم نہیں

----------------
26


جب عاشق چپ ہوتا ہے تو  مطلب ہوتا ہے کہ خڈا سے بات کر رہا ہے، جن آنکھوں کو بند کرتا ہے تو مطلب ہوتا ہے کہ  دیدارِ حق میں گم ہے، اور سر بازانو ہونے کے وقت اسکی خواہش ہوتی ہے کہ صور پھوکنے تک سر نہ اُٹھائے

----------------------------
27



ایک بندے کے واسطے بجز اِسکے کہ ہیچ ہو (یعنی زہد،علم، عمل کا کوئی غرور اس میں نہ ہو) اور کوئی بات بہتر نہیں ہے۔


-----------------------------------
28


عارف وصال الٰہی  کے سوا اور کسی بات سے خوش نہیں ہوتا

--------------------------
1


حضرت بایزید بسطامی ؒ مسجد میں داخلے سے قبل دروازے میں کھڑے ہو کر گریہ و زاری کرتے رہتے تھے اور جب وجہ دریافت کی جاتی  تو فرماتے کہ میں خود کو حائضہ عورت کی طرح نجس تصور کر کے روتا ہوں کہ کہیں میرے داخلے سے مسجد نجس نہ ہو جائے۔


------------------------------
2


حضرت بایزید بسطامیؒ حج پر روانہ ہوئے اور چند منزلیں طے کرنے کے بعد  واپس آگئے اور جب لوگوں نے وجہ پوچھی تو فرمایا کہ راستے میں مجھے ایک حبشی مل گیا اور اُس نے مجھے اصرار کے ساتھ کہا کہ خدا کو بسطام میں چھوڑ کر کہاں جاتا ہے ؟ چنانچہ میں واپس آگیا۔

----------------------------------------
3


حضرت بایزید ؒ سے لوگوں نے پوچھا کہ امیر کون ہوتا ہے ؟
 آپؒ نے جواب دیا امیر وہ ہوتا ہے جس کے پاس کوئی اختیار نہ ہو اور اللہ تعالی کا اختیار اسُ کا اختیار ہو۔

---------------------------
4


حضرت بایزید بسطامیؒ ایک روز ایک امام کے پیچھے نماز ادا کر رہے تھے۔ جب نماز سے فارغ ہوئے تو امام نے آپ سے پوچھا کہ اے شیخ آپ کوئی کسب نہیں کرتے نہ ہی کسی سے سوال کرتے ہیں تو آپ کھاتے کہاں سے ہیں؟
آپؒ نے فرمایا ٹھہرو میں نماز کا اعادہ کر لوں، کیونکہ جو شخص روزی دینے والے کو نہیں جانتا اُس کے پیچھے  ادا کرنا جائز نہیں۔

--------------------
5


حضرت بایزید بسطامیؒ سے دریافت کیا گیا کہ آپ نے معرفت کیسے حاصل کی تو آپؒ نے جواب دیا '' بھوکے پیٹ اور ننگے بدن سے''

-----------------------------------
6


حضرت بایزید بسطامیؒ نے فرمایا میں نے تیس سال مجاہدے میں گزارے اور اس عرصہ میں کسی چیز کو اپنے اوپر ایسا سخت نہ پایا جیسا کہ علم اور اُس پر عمل کو۔

---------------------------------
7


حضرت بایزید نے فرمایا کہ اگر علماء کا اختلاف نہ ہوتا تو میں ایک حالت ہر رہتا۔

-----------------------
8



حضرت بایزید سے لوگوں نے پوچھا آپ نے جو کچھ پایا کس طرح پایا؟
آپؒ نے جواب دیا کہ  ظاہر اور باطن میں یکساں رہ کر۔

--------------------------------------
9


حضرت بایزید نے فرمایا کہ اسلام میں شریعت کی پابندی کے بغیر کوئی چارہ نہیں

----------------------------
10


حضرت بایزیدؒ نے فرمایا کہ مجھ پر اُس وقت تک اللہ تعالی کے قرب کا دروازہ نہیں کھلا جب تک نیند اکا دروازہ بند نہ ہوا۔

---------------------------------
11


حضرت بایزیدؒ ایک مرتبہ ذکر کے دوران روحانی انداز میں آسمانوں پر پہنچے تو فرشتوں کی تسبیح سنی جس کی نورانی شعائیں دور تک گئیں مگر جس وقت حضرت بایزیدؒ نے تسبیح کی تو اس کے نور سے تمام آسمان جگمگا اُٹھا اور آپؒ کی ایک تسبیح تمام فرشتوں کی تسبیح پر غالب آگئی۔

-----------------
12


کسی نے ایک ایسے شخص کو مرنے کو بعد دیکھ اجو اعمالِ صالحہ سے بہت دور تھا اور پوچھا کہ تیرا کیا حال ہے؟ تو اس نے کہا کہ اگرچہ میں بہت گناہگار انسان تھا مگر اللہ تعالی نے مجھے بخش دیا ۔ پوچھا گیا کہ کس وجہ سے بخشش ہوئی توجواب ملا  کہ ایک روز حضرت بایزید ؒ اپنے رب کے حضور دعا مانگ رہے تھے اور میں نے اُنکی دعا میں  آمین کہا ۔ لہٰذا اُن کی دعا کی بدولت  مجھے بھی بخش دیا گیا۔