19-10-16
حضرت بایزید بسطامیؒ
حضرت عبد اللطیف خان نقشبندی
--------------------------------
19
﷽
عشاق اور اہل عقیدت کے دلوں میں جنت کا کبھی خیال بھی نہیں گزرتا کیونکہ وہ اپنے محبوب کے پردہ محبت میں محجوب ہیں
حضرت بایزید بسطامیؒ
---------------
20
﷽
میں نے توبہ کی اور توبہ کرنے سے بھی توبہ کی کیونکہ توبہ کرنے والا اپنا وجود مان کر توبہ کرتا ہے اور اس مقام پر اپنے وجود کا ثابت کرنا بھی شرک ہے
حضرت بایزید بسطامیؒ
-----------------------
21
﷽
حق تعالی نے اپنی مخلوق کو اپنے عشاق پر چھوڑ رکھا ہے تاکہ مخلوق اُنہیں تنگ کرے۔اور اللہ تعالی یہ نہیں چاہتا کہ مخلوق اس کے ولی کو پہچان سکے
حضرت بایزید بسطامیؒ
--------------------------------
22
﷽
جو واصل الی اللہ ہوجاتا ہے مخلوق اس کی فرمانبردار ہوجاتی ہے
حضرت بایزید بسطامیؒ
-----------------------------------
23
﷽
جو خدا سے محبت کرتا ہے تو وہ خدائے یکتا کی طرح یکتا ہوجاتا ہے
حضرت بایزید بسطامیؒ
----------------
24
﷽
جو شخص اتباع سنت کے بغیر خود کو صاحب طریقت کہتا ہے وہ کاذب ہے
حضرت بایزید بسطامیؒ
----------------------------------
25
﷽
سچا ولی وہ ہوتا ہے جو نفس کا بندہ نہ ہوا اور صبر و تحمل کے ساتھ خداوند تعالیٰ کے ساتھ اوامر و نواہی کی تعمیل کرے
حضرت بایزید بسطامیؒ
--------------------------
26
﷽
حرم وہ جگہ نہی جہاں مجاہدہ ہوتا ہے بلکہ حرم وہ جگہ ہے جہاں اللہ تعالی کا مشاہدہ اور اُسکی تعظیم ہوتی ہے
حضرت بایزید بسطامیؒ
------------------------
27
﷽
وہ بندہ جس کے لئے جہان کی ہر چیز اللہ تعالی کی قربت و محبت اور انس و خلوت کا باعث نہیں بنتی تو وہ اللہ تعالی کی دوستی کے ذروں سے بھی کہیں دور ہوتا ہے۔
حضرت بایزید بسطامیؒ
----------------------
28
﷽
جب بندہ مکاشف ہوجاتا ہے تو تمام چیزیں اس کے لئے حرم مکہ و کعبہ بن جاتی ہیں
حضرت بایزید بسطامیؒ
---------------------------
29
﷽
بندہ جب حجاب میں ہوتا ہے یعنی جب اسکی دل کی آنکھ بند ہوتی ہے تو اس وقت اس کے لئے حرم مکہ و کعبہ میں سب سے ذیادہ اندھیرا ہوتا ہے
حضرت بایزید بسطامیؒ
----------------------------------
30
﷽
حضرت بایزیدؒ کو اُنکی وفات کے بعد کسی نے خواب میں دیکھا تو پوچھا آپ کا کیا حال ہے ؟
بایزیدؒ نے فرمایا مجھے اللہ تعالی کے سامنے پیش کیا گیا۔ اللہ تعالی نے پوچھا '' اے پیرچہ آوری'' (اے بوڑھے کیا لایا ہے؟)
میں نے کہا فقیر جب بادشاہ کے دربار میں ائے تو اسے یہ نہیں کہا کرتے کہ تو کیا لایا بلکہ کہتے ہیں کہ تو کیا مانگتا ہے۔
حضرت بایزید بسطامیؒ
-------------------------------
31
﷽
اللہ تعالی کو خواہ کسی نام سے پکارا جائے مگر پکارنے کا انداز درست ہونا چاہئے
حضرت بایزید بسطامیؒ
-------
1
﷽
اگر گریہ کی کیفیت ہوجائے تو اجابت فوراَ ہوتی ہے
حضرت بایزید بسطامیؒ
------------------------------
2
﷽
اگر سالک کے دل میں عجز و نیاز ہو تو سمجھ لو اُس نے اپنا پیغام اللہ تعالی کو پہنچا دیا
حضرت بایزید بسطامیؒ
-------------------------------
3
﷽
اگر سالک اپنی ظاہرہ حالت کو درست کرے تو رقتِ قلب خدا کی طرف سے مل جاتی ہے
حضرت بایزید بسطامیؒ
-------------------------
4
﷽
اللہ تعالی فقط میلانِ قلب کو دیکھتا ہے۔ اگر یہ حالت ہو جائے تو وظیفہ اپنے اثر سے ہمکنار ہوجاتا ہے۔اور اس میں زمانی تقدیم اور تاخیر نہیں ہوتی۔
حضرت بایزید بسطامیؒ
------------------------