09/2016
حضرت بایزید بسطامی ؒ
تذکرۃُ اولیاء
----------------------------------------
28
﷽
خود کو اپنے مرتبہ کے مطابق ہی ظاہر کرنا چاہئے یا جس قدر خود کا ظاہر کرتا ہے وہ مرتبہ حاصل کرنا چاہئے
حضرت بایزید بسطامی ؒ
تذکرۃُ اولیاء
-------------------------------
29
﷽
خود کو اپنے مرتبہ کے مطابق ہی ظاہر کرنا چاہئے یا جس قدر خود کا ظاہر کرتا ہے وہ مرتبہ حاصل کرنا چاہئے
حضرت بایزید بسطامی ؒ
تذکرۃُ اولیاء
---------------------------
30
﷽
بھوک ایک ایسا ابر ہے جس سے رحمت کی بارش ہوتی ہے
حضرت بایزید بسطامی ؒ
تذکرۃُ اولیاء
-------------------
31
2
---------------------------
1
﷽
خدائی یاد کا مفہوم اپنے نفس کو فراموش کر دینا ہے
حضرت بایزید بسطامی ؒ
تذکرۃُ اولیاء
--------------
2
﷽
دو خصلتیں مخلوق کی تباہی کا باعث بنتی ہیں اول کسی بھی مخلوق کا احترام نہ کرنا ، دوم خالق کے احسان کو ٹھکرا دینا۔
حضرت بایزید بسطامی ؒ
تذکرۃُ اولیاء
-------------------------------------
3
﷽
میں اس طرح راضی برضا ہوں کہ اگر کسی کو اعلیٰ علیین میں اور مجھے اسفل السالفین میں ڈال دیا جائے جب بھی میں اپنی موجودہ حالت پر خوش رہوں گا۔
حضرت بایزید بسطامی ؒ
تذکرۃُ اولیاء
---------------------------------
4
﷽
جب مخلوق سے کنارہ کش ہو کر اپنے عیوب پر نظر پڑنے لگے تو اُسی وقت قربِ الہٰی حاصل ہوتا ہے
حضرت بایزید بسطامی ؒ
تذکرۃُ اولیاء
--------------------
5
﷽
حضرت احمد خضرویہ ؒ نے حضرت بایزید ؒ سے کہا کہ مجھے ابھی تک مقامِ نہایت تک رسائی حاصل نہیں ہو سکتی۔
حضرت بایزید ؒ نے فرمایا کہ تم عزت کی انتہا حاصل کرنے کی فکر میں ہو اور وہ باری تعالی کی صفت ہے، جس کو مخلوق حاصل کر ہی نہیں سکتی
حضرت بایزید بسطامی ؒ
تذکرۃُ اولیاء
---------------------------
6
﷽
مغرور کو کبھی معرفت حاصل نہیں ہو سکتی
حضرت بایزید بسطامی ؒ
تذکرۃُ اولیاء
--------------------
7
﷽
مخلوق نے مجموعی طور ہر جتنا خدا کو یاد کیا ہے میں نے تنہا یاد کیا ہے
حضرت بایزید بسطامی ؒ
تذکرۃُ اولیاء
-----------------
8
﷽
اللہ مخلوق کے بھیدوں سے خوب واقف ہے اور ہر ایک کے بھید کی طرف نظر فرما کر کہتا ہے کہ میں اسکو اپنی محبت سے خالی پاتا ہوں لیکن بایزید کے بھید کو اپنی محبت میں غرق دیکھتا ہوں
حضرت بایزید بسطامی ؒ
تذکرۃُ اولیاء
---------------
9
﷽
لوگ مجھے اپنے جیسا خیال کرتے ہیں حالانکہ عالمِ غیب میں میرے اوصاف کا مشاہدہ کر لیں تو مر جائیں
حضرت بایزید بسطامی ؒ
تذکرۃُ اولیاء
----------------------------
10
﷽
ولایت کی انتہا نبوت کی ابتدا ہوا کرتی ہے لیکن نبوت کی کوئی انتہا نہیں۔
حضرت بایزید بسطامی ؒ
تذکرۃُ اولیاء
-------------------------
11
﷽
مجھے قربِ خداوندی تو حاصل ہوا لیکن اُس کے محبوب کے قرب تک رسائی حاصل نہ ہو سکی۔ کیونکہ یہ امر واقعہ ہے کہ اللہ تعالی تو ہر بندے کے ہمراہ اور قریب ہے اور ہر بندہ اپنے معیار کے مطابق اُسکا مشاہدہ کر سکتا ہے،لیکن حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت اُسی وقت نصیب ہو سکتی ہے جب لا الہ الا اللہ کی منزل سے گزر جائے۔
حضرت بایزید بسطامی ؒ
تذکرۃُ اولیاء
-------------------------
12
﷽
اے اللہ میں علم و زہد نہیں چاہتا اپنے رموز مجھ پر آشکار فرما دے
مناجات حضرت بایزید بسطامی ؒ
تذکرۃُ اولیاء
------------------------------
13
﷽
اے اللہ ! تیرے ہی فضل نے مجھے تجھ سے روشناس کیا اور میں تجھ پر ناز کرتا ہوں
مناجات حضرت بایزید بسطامی ؒ
تذکرۃُ اولیاء
--------------------------
14
﷽
اے اللہ ! قلب کے لئے بہترین شے تیرا لہام ہے اور غیب کی راہوں میں سب سے افضل تیرا نور ہے، اور سب سے عمدہ حالت وہ حالت ہے جس کا انکشاف مخلوق کے لئے دشوار رہے
مناجات حضرت بایزید بسطامی ؒ
تذکرۃُ اولیاء
------------------------
15
﷽
اے اللہ ! میں اپنی عبادت و ریاضت پر نازاں نہیں ہوں بلکہ یہ بات قابلِ فخر ہے کہ تو نے اپنے احکامات کی بجا آوری کے لئے قوت و طاقت عطا کر کے خلعتِ بزرگی سے سرفراز کیا۔
مناجات حضرت بایزید بسطامی ؒ
تذکرۃُ اولیاء
---------------------------
16
﷽
اے اللہ ! میرا شمار تو اُن آتش پرستوں میں کر لے جو ستر سال آتش پرستی میں مبتلا رہے اور آخری عمر میں صحرائے گمراہی سے نکل کر وادیِ یدایت میں پہنچے اور اسلام میں شامل ہو کر اُن میں تیرا نام لینے کا ذوق پیدا ہوگیا۔
مناجات حضرت بایزید بسطامی ؒ
تذکرۃُ اولیاء
---------------------------
17
﷽
اے اللہ ! نہ تجھے کسی سبب کی حاجت اور نہ قبولیت کے لئے کسی عبادت کی، اور نہ تیرے یہاں کی رسم ہے کہ کثرتِ گناہ کی بناء پر گنہگاروں کو کسی طرح معاف ہی نہ کرے گا۔ تجھے کلی اختیار ہے جسے چاہے معاف کر کے اپنے قرب سے نواز دے۔
مناجات حضرت بایزید بسطامی ؒ
تذکرۃُ اولیاء
------------------------
18
﷽
اے اللہ ! گو میں نے اپنے نزدیک بہت ہی نیک کام انجام دئے لیکن وہ تیری بارگاہ میں قبولیت کے ہر گز قابل نہیں ، لہٰذا اُن کو نظر انداز فرما کر صرف اپنے رحم و کرم سے میری مغفرت فرما دے
مناجات حضرت بایزید بسطامی ؒ
تذکرۃُ اولیاء
-------------------------------------